وجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے کہا ہے کہ راجہ سبھا میں اشیا اور خدمات ٹیکس بل کو منظور کرانے میں ان کی پارٹی حکومت کی حمایت کریگی۔
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 125ویں یوم پیدائش کے منائے جانے کے حصہ کے طور پر’’ ہندستان کے آئین کے تیئں عہد بستگی‘‘ کے مو ضوع پر بحث کے
دوران محترمہ مایاوتی نےکہا کہ’’ اگر حکومت معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جی ایس ٹی بل لانا چاہتی ہے تو بی ایس پی پارلیمنٹ میں اسکی منظوری کی حمایت کریگی۔
‘‘ مایا وتی کا یہ بیان جی ایس ٹی بل پر حکو مت اور اپوزیشن کے مابین تعطل کو دور کرنے کے لحاظ سے کافی اہم تصور کیا جارہا
ہے